جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لاہور میں بارشوں کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) رات بھرسے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ دن ساڑھے گیارہ بجے اختتام کو پہنچا۔لاہور میں اب تک تاجپورہ میں سب سے زیادہ بارش 238 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جو کہ 20 سالہ تاریخ میں 7 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ہے۔ اس کے

علاوہ ایئرپورٹ پر 219 ملی میٹر، لکشمی چوک پر 143 ملی میٹر، مغلپورہ میں 174 ملی میٹر، چوک ناخدا میں 159 ملی میٹر جبکہ گلشن راوی میں 128 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہیایم ڈی واسا غفران احمد نے بتایا کہ اتنی زیادہ بارش کے باوجود بیشتر علاقے بارش کے ساتھ ہی کلیئر کر دیے گئے۔ لکشمی چوک،چوک ناخدا،کوپر روڈ، دو موریہ،ایک موریہ،فردوس مارکیٹ،جی پی او فوری کلیئر کیے گئے۔ اس کے علاوہ نابھہ روڈ،بھاٹی گیٹ،قینچی سٹاپ،جناح ہسپتال،ٹکا چوک بھی کلیئر ہیں۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے شہر بھر کے دوروں کے دروان رین ا?پریشن کا جائزہ لیا۔ انھوں نے جی بلاک ڈسپوزل اسٹیشن، بی بلاک تاجپورہ سکیم ڈسپوزل اسٹیشن سمیت لکشمی چوک کا دورہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فعال ہیں اور جنریٹرز کو بجلی کی بندش کے وقت استعمال میں لایا جا رہا ہے۔تمام ایمرجنسی کیمپس نہ صرف مکمل فعال ہیں بلکہ سٹاف اور مشینری بھی الرٹ ہے۔ ایم ڈی واسا نے تمام نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واسا لاہور کا عملہ بارش کے آخری قطرے تک فیلڈ میں موجود ہے۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو اگلے سپیل کے لیے صاف رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

مزید بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے نکاس کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر ڈی ایم ڈی واسا عبد الطیف نے بھی مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کے دورے کیے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے لاہور،گجرات سمیت دیگر شہروں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے حادثات میں جاں بحق افراد کے

لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثات میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے، صوبائی انتظامیہ

اورریسکیو1122 کو الرٹ کردیاہے۔ متعلقہ محکمے اور ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں اور متاثرہ لوگوں کو فوری طورپر ریلیف فراہم کیا جائے۔متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کے کاموں میں تساہل قبول نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے لاہور اور دیگر شہروں میں بارشوں کے پیش نظر لاہور سمیت متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو چوکس رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ضلعی

انتظامیہ،ریسکیو1122، واسا اورمتعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں۔ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور نکاسی آب کے کام کو کم سے کم وقت میں مکمل کیاجائے۔ منتخب نمائندے بھی اپنے علاقوں میں نکاسی آب کے کام کو مانیٹر کریں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ٹریفک کی روانی کے لئے انٹیلی جنٹ مینجمنٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کا عملہ جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔مخلوق خدا کو تکلیف نہیں ہونی چاہیئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…