جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری چوہدری شجاعت سے ملاقات کے بعد پھر وکٹری کا نشان بناتے ہوئے روانہ

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، آن لائن)پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے، اسی سلسلے میں آصف علی زرداری چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرنے کے لئے آئے اور واپسی پر وکٹری کا نشان بناتے ہوئے روانہ ہو گئے، آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین

سے ان کی رہائش گاہ پر انتہائی اہم ملاقات کی۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو کا کارکن ہوں اس لیے خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اور حمزہ شہباز کے وزارت اعلی کے امیدوار ہونے پر میں پیسہ کیوں لگاؤں۔بلاول ہاؤس میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کی قیادت میں ارکان سے ملاقات کے د وران آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی (ن) لیگ کی اتحادی ہے اور تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے، ملک اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مفاہمت کے لیے خود کو پیش کیا ہے، مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ لاہور نہیں آیا، 3 ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ میں پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا، ابھی تو میں نے پنجاب کی ہر تحصیل میں جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں، حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب منتخب کروانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے جبکہ چوہدری شجاعت حسین کے کہنے پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی نامزد کرنے کے لیے آمادہ کیا۔شریک چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی میرے ساتھ کمٹمنٹ کر کے عمران خان سے جا ملے، مسلم لیگ ن نے پرویز الہی کو وزیر اعلی بنانے کے حوالے سے اپنی کمٹمنٹ پوری کی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…