جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

کل ایک ارب روپے کی آفر ہوئی تھی آج ایک ارب 10 کروڑ کی آفر کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما رفاقت گیلانی

datetime 21  جولائی  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ، آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما رفاقت گیلانی نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک ارب روپے کی آفر ہوئی تھی، آج ایک ارب دس کروڑ روپے کی آفر دی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پانچ ارکان لے آئیں اور پانچ ارب روپے لے لیں،

پی ٹی آئی رہنما کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کل چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کریں گے، دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومتی گیم ختم ہوچکی ہے۔چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی گیم ختم ہوچکی ہے، اب یہ لالچ دیں یا جو ماضی کرلیں فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نمبرز مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہیں، کل اپنی تعداد سامنے لے آئیں گے۔خیال رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا، جس کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت رسہ کشی جاری ہے، پی ٹی آئی اور ق لیگ نے ہارس ٹریڈنگ سے بچانے کیلئے اپنے ارکان صوبائی اسمبلی کو نجی ہوٹل میں منتقل کر رکھا ہے، جہاں وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب تک قیام کریں گے۔پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اسملبی کی تعداد 187 ہے، جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت حکومتی اتحاد کو 179 ممبران کی حمایت حاصل ہے۔دوسری جانب ن لیگ کیلئے پریشانی بڑھ گئی ہے اور حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رکھ پانا مشکل ہورہا ہے۔ پریشان کن صورتحال کے باعث وزیراعظم شہبازشریف نے بھی لاہور میں قیام بڑھادیا ہے۔ وزیراعظم نے ا?ج ہونے والے کابینہ اجلاس کی صدارت بھی ویڈیولنک کے ذریعے کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی لاہور میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…