جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنی ہیں تو انتخابی اصلاحات نا گزیر ہیں’ شان

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) لالی ووڈ سٹار شان نے کہا ہے کہ اگر ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنی ہیں تو انتخابی اصلاحات نا گزیر ہیں ، ووٹنگ کیلئے مینوئل کی بجائے ٹیکنالوجی کی طرف پیشرفت کی جانی چاہیے۔

ہر انتخابات میں یہی سنتے ہیں ٹائم ختم ہونے پر ہزاروں ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ایسا نظام ہونا چاہیے کہ پاکستان کا جو شہری جس جگہ پر موجود ہے وہ اپنے حلقے کیلئے ووٹ کاسٹ کرے اور اس کا ووٹ اپنے حلقے میں شمار کیا جائے ، یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے کیا ایسا ہو نانا ممکن ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب مذاق ہے لوگ پولنگ اسٹیشن پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے ان کا شمار تو ” مردہ” ووٹرز میں ہوتا ہے ، آپ کا پولنگ اسٹیشن یہاں نہیں ہے ، آپ کا ووٹ دوسرے علاقے میں ہے ۔ اگر ہم نے اپنے ملک کو جمہوریت کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنی ہے تو یہ سب مذاق اب بند ہو جانے چاہئیں اور جو جس کے حق میں ووٹ دے اس کا ووٹ اسی کے ڈبے سے نکلنا چاہیے جس کے لئے ڈالاگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…