منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی روپیہ  کا براحال، امریکی ڈالر مزید تگڑا

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بدترین گراوٹ کا تسلسل جاری ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت 227 روپے تک جاپہنچی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ہی ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 8 پیسے مہنگا ہونے سے امریکی کرنسی 227 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔دوسری جانب سابقہ حکومت میں ترجمان وزارت خزانہ کے فرائض سر انجام دینے والے مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بینکوں میں ڈالر ختم ہوگئے، ریٹ 225 سے اوپر جائے گا، درآمدات کو بند کیا تو بینکوں میں ڈالر ختم ہوگئے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ الیکشن نہ کروائے جائیں اس لیے انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، 18 دنوں میں برآمدات کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے۔بینکوں میں ڈالر نہیں ہیں، انہوں نے اعدادوشمار غلط دئیے ہیں، الیکشن کے چکر میں انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے جبکہ ای سی پی کے ممبران پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بن گئے ہیں۔مزمل اسلم نے کہا کہ ملیر کیماڑی کی پولنگ ٹیم بدل دی گئی اور گھوسٹ پولنگ اسٹیشنز بنادئیے گئے، جہاں پی پی کا ووٹر ہے وہاں ایک جگہ پر 4 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…