جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

مون سون کے پہلے فیز میں 15 اگست تک بارشوں میں شدت کی پیش گوئی کر دی گئی

datetime 20  جولائی  2022 |

کراچی(این این آئی) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے دوران مون سون کا تیسرا اسپیل برس سکتا ہے۔مون سون کا یہ تیسرا سسٹم 23 سے 26 جولائی تک سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 تا 26 جولائی کراچی میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔مون سون کے پہلے فیز میں 15 اگست تک بارشوں میں شدت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کا تیسرا سسٹم مضبوط ہے، یہ سسٹم ملک کے 80 فیصد حصے میں تیز بارشوں کا باعث بنے گا۔انہوں نے بتایا کہ 23 سے 26 جولائی کے دوران سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ کراچی میں 24 سے 26 جولائی کے دوران تیز بارشوں کا امکان ہے۔سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سسٹم کا زیادہ تر حصہ زمین پر ہونے کے باعث اس کی شدت زیادہ ہے، خلیجِ بنگال سے نم ہوائیں مون سون سسٹم کو مضبوط کر رہی ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کے بعد اس سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی کی سپورٹ رہے گی۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو کراچی اور حیدرآباد میں انتخابات ہونے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…