بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلی پنجاب کا الیکشن ، پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا عطا تارڑ نے دوران پریس کانفرنس اہم استعفیٰ دکھا دیا

datetime 20  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کے لیاقت پور سے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود کا استعفیٰ میڈیا میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری جس رکن اسمبلی کو 40کروڑ روپے دینے کی پیشکش کا الزام عائد کر رہے ہیں وہ 3اپریل کو اپنا استعفیٰ پیش کر چکے ہیں ، اراکین اسمبلی کو پیسوں کی پیشکش کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں ،

پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزاد ے نے حج کے فریضے کیلئے موجود ہمارے رکن اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی کو اپنے کسی جاننے والے کے ذریعے10کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کی ، ہماری فیصل آباد سے رکن اسمبلی کو بھی رشوت دینے کے لئے بیگز بھجوائے گئے لیکن ان کے داماد نے گالیاں دے کر گھر سے نکال دیا ، پی ٹی آئی کے استعفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،مزید بھی آگاہ رکھیں گے، سیاسی ممکنات کا کھیل ہے ، ممکنات لا محدود ہیں اور سرپرائز آ سکتے ہیں اور بالکل سرپرائز آ سکتا ہے ، پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگ پرویزالٰہی کو ووٹ دینے کے لئے تیار نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں دو روز باقی ہیں اورحسب روایت اور حسب معمول تحریک انصاف والوںنے رونا شروع کر دیاہے ، رونے کی وجہ یہ ہے کہ انہیں یقین نہیں بقول عمران خان کے وہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو بطور وزیر اعلیٰ نامزد کئے بیٹھے ہیں،یہ عمران خان کا ایسا یوٹرن ہے جس کے لئے اپنی جماعت کے بہت سارے اراکین ووٹ دینے کو تیار نہیں ہیں ۔

ان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمو دقریشی اور پرویز الٰہی موجود تھے ،اجلاس میں188میں سے 100اراکین نے شرکت کی ،ا گر انتخاب سے دو روز پہلے آپ کے حالات یہ ہیں کہ 188کی اپنی تعداد پوری نہیں کرسکے تو انتخاب والے دن آپ کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابن الوقت آدمی جس کا نام فواد چوہدری ہے چیخیں مارہا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کو گرفتار کر و پتہ نہیں وہ کس سے کہہ رہا ہے

مگر اس کی چیخ و پکار سنائی دے رہی ہے ۔میں لاہور میں موجود ہوں اور ان شا اللہ ادھر ہی رہوں گا، یہ گرفتاری کی جو آوازیں لگا رہے ہیں وہ کہیں او رجا کر لگائیں ۔ آپ کامعلوم نہیں آپ نے اگلا الیکشن کس کی ٹکٹ پر لڑنا ہے ، ہر لیڈر کو اپنا باپ کہنے والا شخص پانچ سیاسی جماعتیں بدل چکا ہے

،آپ نے 2018ء میں مسلم لیگ (ن)کی بھی منت سماجت کی لی ، یہی فواد چوہدری یوتھیا کے لفظ اورغلیظ گالیاں سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کو دیتے تھے اور ان کی ہمت ہے کہ اسی پارٹی میں بیٹھ کر ہمیں للکارتے ہیں ۔ آپ رونا بند کر دیں یہ وہ دور نہیںجب آپ اپنے چچا کے نام کی رشوت اٹھائیں گے اورایک ہی کیس دونوں پارٹیوں سے پیسے اٹھا کر حق میں فیصلہ ہو جائے گا تو اس کا پیسہ رکھ لیں گے اور جو ہار جائے گا اس کا پیسہ واپس کر دیں گے ،آپ کی پرورش اور آپ نے جو ایک ایک پائی کمائی ہے

اس میں حلال کا ایک ذرہ نہیں ہے ،جو فرسٹ لاء کمپنی کیسے بنی اس میں کون کیسز لے کر آتا تھا کیسے کیسز کا فیصلہ ہوتا تھا سب کو معلوم ہے۔ آپ الزام لگارہے ہیںکہ میں نے ایک رکن اسمبلی کو چالیس کروڑ روپے کی پیشکش کی ، میںاللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں جن کا نام چوہدری مسعود ہے اگر میں نے ان کو پیشکش کی ہو تو اللہ مجھ پر عذاب اور قہر نازل کرے اور اگر آپ جھوٹے ہیں

تو میں یہ بھی دعا کرتا ہوں اللہ آپ پر قہر اورعذاب نازل فرمائے ، غذب خدا کا یہ کہا گیا کہ لیاقت پور سے رکن اسمبلی کو پیسوں کی پیشکش کی گئی ان کو پیسے دئیے گئے ۔ عطا اللہ تارڑ نے مذکورہ رکن اسمبلی کا استعفیٰ میڈیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ انکا استعفیٰ ہے ،

پی ٹی آئی کے لیاقت پور سے رکن اسمبلی کا استعفیٰ آج کا نہیں یہ تین اپریل 2022ء کا ہے جو انہوںنے پارٹی سے نالاں ہو کر دیا اور اس کے متن میں لکھا کہ تحریک انصاف میںکوئی انصاف نہیں ،وہ با عزت او ربا وقار شخص ہیں اور اپنا استعفیٰ جمع کر اچکے ہیںاورآپ رشوت کا الزام لگارہے ہیں ، میں قرآن پر حلف دینے کو تیار ہوں انہیں کوئی پیسے نہیںدئیے گئے ، فواد چودری آپ اگر پیسے دینے کے بارے میںقرآن پر حلف دیتے ہیںمیں پیچھے ہٹ کر سیاست چھوڑ دوں گا۔ جس پارٹی کو اپنے ایم پی کی خبر نہیں

کیسی پارلیمانی پارٹی ہے ، آپ کو ووٹ چاہیے 188جو آپ کے پاس موجود ہیں اب اس میں ایک استعفیٰ آ گیا ہے تو 187رہ گئے ہیں، ہمارے ووٹ180پر کھڑے ہیں اورصرف 7ووٹوں کا فرق ہے ،اگر فیصل نیازی اور جلیل شرقپوری نے استعفیٰ نہ دیا ہوتا تو پانچ کا فرق ہوتا، ہم نے تو نہیں کہا آپ نے ہمارے مستعفی ہونے والے اراکین کو کروڑوں کی پیشکش کی ہے، واپس آئیں گے تو واپس لیں گے

وہ ہماری پارلیمانی پارٹی کے ممبر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا رونا سمجھ میں آتا ہے اس لئے ہے کہ ایک استعفیٰ آیا ہے اورہو سکتا ہے اس کے بعد مزید بھی آ جائیں اور سات ووٹوں کا فرق ہے ۔انہوںنے کہا کہ مولانا الیاس چنیوٹی ہمارے رکن اسمبلی ہیں اور وہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں موجود تھے ،پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے نے سعودی عرب کی مقدس زمین پر حج کے فریضے کے

دوران ان کے لئے ایک شخص کو دس کروڑ روپے رشوت دے کر بھیجا ،آپ کو وزیر اعلیٰ بننے کا شوق ہے آپ کا بیٹا بھی دیوانہ وار پھر رہا ہے اورپرائیویٹ جیٹ پر اسلام آباد گیا ہوا تھا اور اراکین اسمبلی کی منت ترلے کر رہا ہے ۔ حج پر گئے ہوئے شخص جو مقدس پر سر زمین پر موجود ہے

اس کو رشوت دینے کی پیشکش مکرو او رقبیح عمل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی بھی عمران خان کی طرح اندر سے کھوکھلے ہیں ، ان کے پاس سارا رشوت کا مال ہے، ہماری فیصل آباد سے ایک رکن اسمبلی جو بزرگ ہیں بیمار ہیں ان کے گھر میں اپنے دو عزیزوں کو رشوت کے پیسے دے کر بھیجا لیکن ان کے داماد نے گالیاں دے کر نکالا،

جو لوگ گئے انہوں نے بیگ اٹھائے ہوئے تھے۔ چوہدری صاحب بس کر دیں، آپ کے بندے استعفوںپر آ گئے ہیں اور آپ کاحرام کا پیسہ لینے کو تیار نہیں ہے ،آپ کتنا آگے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ عدالت میں درخواستیں دے رہے ہیں توہین عدالت ہو رہی ، جو آپ کے لوگ پیسے لے کر پھر رہے ہیں وہ توہین عدالت نہیں ،

ہمارے لوگوں سے زبردستی استعفے نہیں لئے، سات کی گنتی باقی ہے میدان بھی ہے اور گھوڑا بھی ہے ، ہم پر امید ہیں او رپر عزم ہیں، ہم سنجیدگی سے میدان میں اتر پڑے ہیں،ہار چیت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن ہم زور پورا لگائیں گے ہمت حوصلے سے لگائیں گے ، اللہ ہمیںفتح نصیب کرے

۔انہوںنے کہا کہ ہم بھی عدالت میں بتائیں گے کہاں کہاں پیسوںکی آفر کی اور کیسے کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کاسلسلہ شروع ہو گیا ،میڈیا کو مزید بھی آگاہ رکھیں گے، سیاست ممکنات کا کھیل ہے ، ممکنات لا محدود ہیں،سرپرائز آ سکتے ہیں اور سربراپز بالکل آ سکتا ہے ۔

انہوںنے شاہ محمود قریشی کے حوالے سے کہا کہ جو شخص عمران خان کی نا اہلی کے لئے دعائیں کرتا ہو، لوگوں سے رابطہ کرتا رہا ہو ، ایک دن وہ پیپلز پارٹی کا وزیر خارجہ ہواور اگلے روز تحریک انصاف کاوزیر خارجہ بن جائے ایسے شخص کے بارے میں کیا بات کی جائے،

شاہ محمود قریشی کا مقام پیپلز پارٹی کی وجہ سے لیکن جو اپنے محسنوں کو بھول جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں

ہم نے کبھی امن خراب کیا نہ ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے حوالات میں آنسو جاری ہوگئے اورترلے منتیں کرتا رہا کہ میری ضمانت کرائو ،میں بیمار آدمی ہوں۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے سب سے رابطے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…