حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی
اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو ایگزیکٹو الائونس دینے کا فیصلہ کرلیا۔
دستاویز کے مطابق ایگزیکٹو الائونس 30 جون 2022 سے جاری بنیادی تنخواہ پر دیا جائیگا۔
الائونس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تعینات کردہ افسران کے لیے ہوگا۔ حکومتی فیصلے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں تعینات انتظامی افسران بھی ایگزیکٹو الائونس لینے کے اہل ہوں گے۔
ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران ایگزیکٹو الائونس لینے کے اہل نہیں ہوں گے، بیرون ملک تعینات افسران بھی ایگزیکٹو الائونس کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔