جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی، بڑی خبر آگئی

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ایک اور بڑی مشکل میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کے لیے قرارداد پشاور اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے جمع کرائی ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی ایما پر 3 اپریل کو ان کے حواریوں نے آئین کی دھجیاں بکھیریں۔ سپریم کورٹ کے جج بھی اس حوالے سے اضافی نوٹ دے چکے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاک فوج اور دیگر قومی اداروں کو نشانہ بنا کر ان کا امیج خراب کررہے ہیں۔ اس لیے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا آغاز کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کیخلاف بیانات اور الزامات کے معاملے پر ان کی تقاریر کا ریکارڈ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)سے ای سی پی کو موصول ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عمران خان نے بھکر، خوشاب اور لیہ میں جلسوں کے دوران چیف الیکشن کمشنراورالیکشن کمیشن پرالزامات لگائے تھے جس پر ای سی پی نے چیئرمین پیمرا سے بھکر، خوشاب اورلیہ میں ان کی تقاریرکا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ پیمرا سے موصول ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن عمران خان کی تقاریر کا جائزہ لے رہا ہے، ان کی تقاریر کے حوالے سے کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…