کراچی (این این آئی) دانیہ شاہ کی والدہ نے دعوی کیا ہے کہ عامر لیاقت اسلام آباد سے کراچی 25 کروڑ روپے لینے آیا تھا، پھر اس کی موت ہوگئی۔تیسری بیوی دانیہ شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیئے درخواست دائر کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں موجود دانیہ شاہ کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ عامر لیاقت کو کہیں سے 25 کروڑ روپے ملے تھے، وہ اسلام آباد سے کراچی پیسے لینے آیا تھا۔ ایک بجے وہ واپس اسلام آباد جارہا تھا۔ دس منٹ بعد اس کی موت کیسے ہوگئی؟انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے پاس 25 کروڑ روپے تھے، اس کی گواہ بیوی ہے۔ ہم عدالت میں شواہد پیش کریں گے۔ عامر لیاقت کی موت کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ یہ لوگ عامر لیاقت کی موت کو چھپا رہے ہیں۔ ہم عدالت اگئے ہیں اور عدالت ہی انصاف دے گی۔