اسلام آباد(این این آئی)بین لا اقوامی ریٹنگ فیچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے
زرمبادلہ کے دخائر میں کمی کے باعث بین لا اقوامی ریٹنگ فیچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کر دیا ۔فیچ کے مطابق پاکستان کا آئی ایم ایف سے
مذاکرات کا عمل جاری ہے تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے ابھی تک واضح جواب نہیں دیا گیاجس سے پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال آئی ایم ایف کے پروگرام کے
نفاذ میں مشکل نظر آ رہی ہے،فیچ کے مطابق ملکی آمدن محدود اور بجٹ خسارہ بلند رہے گا ، زرمبادلہ ذخائر پر کرنٹ اکائونٹ خسارے کے سبب دبائو ہے ،
بڑھتا سیاسی عدم استحکام، کمزور حکومتی اتحاد اور جلد الیکشن نقطہ نظر بدلنے کا سبب ہے ،
فیچ کے مطابق معاشی نمو مالی سال 2022ء کی 6 فیصد کے مقابلے مالی سال 2023ء میں 3.5فیصد رہے گی ،مہنگے ایندھن کے سبب مہنگائی کی شرح بلند رہے گی۔