لاہور(این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ابھی پرویز الہی نے حلف نہیں اٹھایا اور متبادل وزیر اعلی کے بینر لگ گئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر حسن مرتضی نے کہا کہ لاڈلا اپنے سوا کسی کو قبول نہیں کرتا، چوہدری صاحب کو سمجھ جانا چاہیے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمشنر پر ذاتی حملے اپنی ذات کو بچانے کے حربے ہیں، نیازی کے من پسند افسروں اور خواہشوں پر ملک نہیں چلایا جاسکتا،
فتنہ خان ملک میں امن نہیں فساد اور انتشار کا داعی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی دیوانے کے کہنے پر سیاسی اور انتظامی فیصلے نہیں کئے جاسکتے،
اسے صاف نظر آرہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس اس کا گلا دبوچ لے گا۔حسن مرتضی نے کہا کہ سیاسی بحران پیدا کرنے والا اداروں کو دبائو میں لا کر اپنے حق میں فیصلے چاہتا ہے،
عام انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے، پہلے انتخابی اصلاحات کرنا ہوں گی، اتحادی حکومت نیازی ٹولے کی پچ پر نہیں کھیلے گی۔