جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے ملک میں عام انتخابات سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سرٹیفائیڈ آئین شکن ہے ، یہ شخص ملک میں انتشار خانہ جنگی فساد چاہتا ہے لیکن اس سازش کو ناکام بنائیں گے،عمران خان چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بنانا چاہتا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کا فیصلہ دینا ہے، اس نے اقتدار میں بیٹھ کر معاشی تباہی کی ،

معاشی بارودی سرنگیں بچھائی ، مہنگائی کا طوفان لایا ، مافیاز کی حکومت کو مسلط کیا ، اداروں کو مفلوج کیا،انہیں استعمال کرکے سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ، آج اقتدار میں نہیں ہے تو اداروں کو گالی اور دھمکیاں دیتا ہے ، الیکشن کمیشن کو چاہیے اسے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی طرز پر اختیار حاصل ہے ،آئین کے تحت ،الیکشن ایکٹ کے تحت اس کے خلاف ایکشن لے ،اس کو جتنا کھلا چھوڑیں گے یہ اتنا اداروں پر حملہ آور ہوگا کیونکہ اس کو مرض لاحق ہے ، موصوف پاکستان کو سری لنکا بنانے کا سارا بندوبست کر کے گئے تھے،کان کھول کر سن لو عام انتخابات تب ہوں گے جب حکومت اور الیکشن کمیشن چاہیے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن نشستوں پر ضمنی انتخاب ہو اوہ ساری تحریک انصاف کی تھیںاور مسلم لیگ (ن) نے ان میں سے 5نشستیں جیت لی ہیں ،15پندرہ سیٹیں جیتنے کے باوجود ایک ایسا شخص جو دماغی مریض ہے وہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ، خانہ جنگی چاہتاہے ہر ادارے کو تباہ کرنا چاہتا ہے ، یہ 3اپریل سے پہلے ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتا تھااور معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر پوری تیاری کرکے گئے تھے کہ ملک دیوالیہ ہو جائے اور سری لنکا بن جائے ۔ یہ وہ شخص ہے جو ملک میں انارکی چاہتا ہے خانہ جنگی چاہتا ہے یہ ہٹلر مائنڈ سیٹ ہے ۔موصوف چاہتے تھے کہ میں 20کی 20نشستیں جیت جائوںاور اگر نہیں جیتوں گا

تو الیکشن کمیشن کو آگ لگا دوں گا ،آئین شکنی کا فیصلہ آئے تو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اوربنچ کے تمام معزز ججز پر حملہ کرو ،یہ کہتا ہے فیصلہ بند کمروںمیں لکھا گیا ،تمہاری آئین شکنی پر تین اپریل کوعدالتیں کھلیں ، تم نے سپیکر،ڈپٹی سپیکر اور صدر کے آئینی عہدے سے آئین شکنی کرائی ، تم اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے آئین پر حملہ آور ہوئے ۔یہ وہی شخص ہے

جو امپورٹڈ حکومت اوربیرون ملک سازش کا پرچہ لے کر جیب میں لے کر پھرتا رہا اور اس کے مطابق 7مارچ کو اسے یہ مل گیا تھا اورموصوف پاگل شخص اس وقت ملک کا وزیر اعظم تھا ۔ 7مارچ کو جب سائفر ملا اس دن جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا ،اسی دن کیوں نہیں بیرون ملک سازش کا عوام کو بتایاگیا ،اسمبلی تحلیل کرکے الیکشن میں کیوں نہیں گیا ،

وفاق خیبر پختوانخواہ اور پنجاب میں اس وقت بھی تمہاری حکومت تھی ، کیوں نہیں عوام کو بتایا۔ اب افواج پاکستان ہو، ریاستی ادارے ہوں ہر تقریر میں منظم طریقے سے ان پر حملہ کرتا ہے ،ان کو کہتا ہے کہ میری حکومت کیوں نہیں بچائی وہ حکومت جو پاکستان کی عوام نے تم سے چھینی ہے ، وہ اقتدار جس نے پاکستان کی عوام کو مفلوج بیروزگار کیا بھوکا کیا معیشت اور خارجہ پالیسی کو تباہ کیا ،

اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی ۔ کبھی وزیر اعظم طیبہ گل کو اغواء کرتا ہے ،چیئرمین نیب کی ویڈیو دکھا کر سیاسی مخالفین کیخلاف کیسز بناتا ہے ، ایف آئی اے کے ڈی جی کو وزیر اعظم ہائوس کے اندر بٹھا کر آرڈر دیتے رہے اور جب انہوں نے بات نہ مانی تو کہا نوکری سے کال دو، یہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کو جاوید اقبال بنانا چاہتا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کا فیصلہ دینا ہے

، جس فارن فنڈنگ میں تم نے غیر قانونی طریقے سے ملازموں کے نام پر پیسے منگوائے ،پارٹی عہدیداروں کے اکائونٹس میں پیسے منگوا کر منی لانڈرنگ کی ، یہ وہ شخص ہے جو الیکشن کمیشن پر حملہ آور اس لئے ہے کہ چیف الیکشن کو کہتا تھا مجھے چور دروازے سے ملو ،الیکشن کمشنر کی تعیناتی موصوف نے خود کی ہے ۔ جو ادارہ تمہاری بات نہیں سنتا ،چور دروازے سے نہیں ملتا اس پر حملہ آور ہوجائو،

سپریم کورٹ فیصلہ سنائے اس پر حملہ آور ہو جاتا ہے ۔ الیکشن کمیشن کو کہہ رہا استعفیٰ دو ،کل کہے گا چیف جسٹس استعفے دے ،جو سیاسی مخالف اس کے خلاف بات کرے اسے سزائے موت کی چکی میں ڈال دو،میڈیا آئینہ دکھائے تو اس کی زبان بند کر و گولی ماردو، پسلیاںتوڑ دو،پروگرام بند کرو سنسر شپ کرو ، پارلیمان سوال کرے تو پارلیمان کو تالہ لگائو ، یہ ہٹلر مائنڈ سیٹ کا شخص ہے ، یہ ملک میں خانہ جنگی تقسیم چاہتا ہے ،ہر ادارے کو تباہ کرنا چاہتا ہے ، نوجوانوں کو یہ بات سمجھنا پڑے گی ۔

سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام کی طرف اشاریے جارہے ہیں اور یہ عمران خان کی وجہ سے ہے ۔ اس نے اقتدار میں بیٹھ کر معاشی تباہی کی ، معاشی بارودی سرنگیں بچھائی ، مہنگائی کا طوفان لایا ، مافیاز کی حکومت کو مسلط کیا ، اداروں کو مفلوج کیا،انہیں استعمال کرکے سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ۔ آج اقتدار میں نہیں ہے تو اداروں کو گالی اور دھمکیاں دیتا ہے ،

سوال ہے الیکشن کمشنر کیوں استعفیٰ دے ، تمہارے پاس اقتدر تھاتو ڈسکہ کے انتخاب میں الیکشن کمیشن کاپریذائیڈنگ افسر ،عملہ چوری کر کے دھند میں غائب کرکے فارم ہائوس میں غائب کیا ، گولیاں چلوائیں وہاں لاشیں اٹھائی گئیں لیکنہٹلر کو کوئی فرق نہیںپڑتا، اس کی سمت اور یک نکاتی ایجنڈا ہے کہ اداروں اور ملک کو تباہ کر دو ، اس لئے چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دے کیونکہ تم فارن فنڈنگ میںپکڑے گئے ہو ،

تم پارٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کرتے ہو، لوگوں سے زکوۃ کے پیسے مانگ کر ان میں غبن کرتے ہو،تم بنی گالہ کو منی گالہ بناتے رہے ۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے اسے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی طرز پر اختیار حاصل ہے ،آئین کے تحت ،الیکشن ایکٹ کے تحت اس کے خلاف ایکشن لے ،اس کو جتنا کھلا چھوڑیں گے یہ اتنا اداروں پر حملہ آور ہوگا کیونکہ اس کو مرض لاحق ہے ۔

اداروں کو چاہیے کہ قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کریں ۔ فارن فنڈنگ کیس میں کیوں آٹھ سال کی تاخیر ہوئی کیوں فیصلہ نہیں آیا ، اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ آج بھی وہی ہے جو آٹھ اسال پہلے جمع کرایاگیا ، یہ سمجھتا ہے کہ یہ آئین و قانون سے بالا تر ہے ، مغربی جمہوریت کی مثالیں دیتا ہے ،جب اقتدر کی کرسی ہل رہی تھی اس نے آئین توڑا آئین شکنی اور آئینی عہدیداروں سے سر کشی کرائی اور سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو گیا،

تم آرٹی ایس کی پیداوار تھے ۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کا ایک ڈالر پاکستان میں نہیں آیا ، ہم نے تین مہینے مشکل فیصلے کر کے سیاسی استحکام لائے ، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ، اس کا گند صاف کر رہے ہیں ، آئی ایم کا معاہدہ عمران خان نے کیا ،آئی ایم ایف کا غلام عمران خان ہے ، یہ دوسرے کے مس ڈیکلریشن کی بات کرتا ہے، بچوں کی با ت کرتا ہے ، کیا تمہارے بچے جھنگ اور لیہ میںرہتے ہیں

،لوگوں کو تو اپنے بچوں کی گنتی پتہ ہے تمہیںاپنے بچوں کی گنتی بھی معلوم نہیں، تم نے بچوں کی مس ڈیکلریشن کی جس کو اپنے بچوں کا نہیں پتہ کتنے ہیں،یہ مدینہ کی ریاست بنا رہا ہے، اداروںکو چاہیے کہ آئین کے مطابق اس کے اوپر کارروائی کریں ، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان جاوید اقبال نہیںبنے گا ،فارن فنڈنگ کا فیصلہ آئے گا ،

تم آئین شکن ہو جس کا فیصلہ سپریم کورٹ دے چکی ہے ، تم ہے عہدے او رکرسی کو استعمال کر کے ملک کا آئین توڑا ۔ان کا یہ وطیرہ ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ لوگ سچ سمجھنے لگیں ، یہ عوام کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،افرا تفری سیاسی عدم استحکام لانا چاہتے ہیں تاکہ معاشی استحکام نہ آئے ،

انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ اتحادی حکوت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے کیوں بچا لیا ۔سب کو معلوم ہے اس وقت تک معاشی استحکام نہیں آسکتا جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کان کھول کر سن لو الیکشن تب ہوگا جب موجودہ حکومت اورالیکشن کمیشن چاہے گا ،یہ الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے ، تمہارے پاس موقع تھا جب تم وزیر اعظم تھے تب ترلے منتیں پائوں پکڑ رہے تھے کہ میرے اقتدار کو بچا لو، تمہار مسئلہالیکشن نہیں ہے پاکستان کی تباہی ہے ،

تمہارا مسئلہ فاشسٹ مائنڈ سیٹ ہے ہٹلر مائنڈ سیٹ ہے جو تم ہو ، تم ملک کو اس نہج پر لے آئے کہ خانہ جنگی ہو جائے ،یہ بات عوام ک سمجھنا پڑے گی اورعوام سمجھتی ہے ۔ اداروں سے گزارش ہے اس سے قانون کے مطابق نمٹیں ، اس کو جتنا کھلا چھوڑیں گے یہ اتنے پائوں پھیلائے گا۔

ایسے شخص کے لئے قانون اورآئین موجود ہے ، جو آئین شکن ہے جو جھوٹا ہو اداروں پر حملہ آور ہو توہین عدلت کرتا ہو اس اس کے مطابق نمٹنا چاہیے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تحریک اپنی پانچ نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے ،پنجاب میںبھاری اکثریت مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے ، وفاق میں ہم اتحادیوں کے ساتھ اکثریت میں ہیں،مشاورت جاری ہے ،

ہم مطمئن ہیں ہر وہ چیز کریں گے جس سے عوام کی بہتری ہو گی اور ملک معاشی استحکام کی طرف جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمران خان کے دستخط موجود ہے ہیں، ہم نے اس معاہدے کو معطل ہونے سے بچایا ، چینی آٹا گھی سستا کیا ،

سو یونٹ بجلی مفت کی جس کے خلا ف یہ عدالت چلا گیا ۔انہوں نے کہاکہ عوام مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں ، مشکل فیصلوں کے باوجود ضمنی الیکشن میں چالیس فیصد ووت مسلم لیگ (ن) کو پڑا ہے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ ہم ترقی کو ڈھائی سے چھ فیصد پر لے کر گئے

اور ہمیں یہ کرنا آتا ہے ، پنجاب کے ووٹر ز نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن)پر نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمت پر اعتماد کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سرٹیفائیڈ آئین شکن ہے ،

یہ شخص ملک میں انتشار خانہ جنگی فساد چاہتا ہے اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہم تھکے نہیںبلکہ تھکتا وہ ہے جس کی نیت بد نیت ہوتی ہے ، جھوٹ بولتا ہے ، نفرت اورتقسیم کی کوشش کرتا ہے اور اس شخص کا نام عمران خان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…