جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

دعا زہرا کو بازیاب کرالیا گیا ہے، خاتون یوٹیوبر نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دعا زہرا کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ انہیں ایک بار پھر بازیاب کروالیا گیا ہے ۔سوشل میڈیا پر پنجاب کے رپورٹرز اور یوٹیوبرز کی مختلف ویڈیوز گردش کررہی ہیں جس میں دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے

۔جیو نیوز کے مطابق حارث بھٹی نامی صحافی نے دعویٰ کیا کہ دعا کو بازیاب کروالیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب دعا کے سسرال جاکر ان کے رہن سہن سے متعلق انکشاف کرنے والی یوٹیوبر عظمیٰ کا بھی کہنا ہے کہ دعا زہرا کو بازیاب کروالیا گیا ہے اور وہ اب محفوظ ہاتھوں میں ہے۔یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ دعا زہرا آج سے ڈیڑھ دن پہلے سکھر میں تھی جہاں سے انہیں بازیاب کروالیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں عدالت میں پیش بھی کردیا جائے گا جس کے بعد دعا اپنے والدین سے مل پائے گی۔یوٹیوبر کے مطابق ظہیر کو فی الحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے کیوں کہ اس کی فیملی نے تعلقات کی بنا پر ظہیر کو ادھر ادھر کردیا ہے لیکن دعا اب محفوظ ہاتھوں میں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز دعا زہرا کیس میں مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا بھی کہنا تھا کہ ظہیر احمد کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔جبران ناصر نے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کے دوران دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کو مفرور قرار دیتے ہوئے دعا کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…