رکن اسمبلی ظفر فیصل نیازی کا استعفیٰ مشکوک
اسلام آباد (آئی این پی )چیف الیکشن کمشنر نے رکن صوبائی اسمبلی ظفر فیصل نیازی کا استعفیٰ مشکوک قرار دیا ۔
چیف سیکرٹری پنجاب اسمبلی معاملے کی تحقیق کراکے ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ، تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی کے استعفیٰ کا معاملہ مشکوک قرار دے دیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق استعفیٰ 22مئی کا ہے جو کہ الیکشن کمیشن کو سولہ جولائی کو موصول ہوا ، جس پر الیکشن کمیشن نے معاملہ ڈی جی لا کو بجھوایا جنہوں نے اس معاملے کو مشکوک قرار دے دیا ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا اس معاملے میں بدنیتی ظاہر ہوتی ہے اس کے لئے سپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیئے ، الیکشن کمشنر نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے تمام معاملات کی تحقیقات کرانے اور ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ۔