اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا۔تاہم زیریں سندھ ،وسطی /جنوبی بلوچستان ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور
گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورمشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ جنوبی بلوچستان، سندھ اور بہاولپور میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: پنجگور 20، لسبیلہ 12، اورماڑہ 04، بارکھان 02، سندھ: (یونیورسٹی روڈ 06، گلشن حدید 04، ایم او ایس، جناح ٹرمینل 03، پی اے ایف مسرور 02، قائد آباد 01)، خیرپور 1، میرپورخاص07، دادو 06، حیدرآباد، ٹھٹھہ، روہڑی 01 اورپنجاب: بہاولپور (ایئرپورٹ) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:چلاس 45، نوکنڈی44،بونجی اور دالبندین42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔