جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

انٹربینک میں ڈالر 218 روپے کا ہوگیا

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 218 روپے ہوگئی ہے جو ملکی تاریخ میں اس کی بلند ترین سطح ہے۔گزشتہ روز آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے اعلان کے باوجود امریکی ڈالر نے ایک بار پھر بڑی چھلانگ لگا کر تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے جبکہ روپے کی قدر میں بہتری نہ آسکی۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن انٹر بینک میں روپپے کے ے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5 روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ڈالر کی قدر بڑھ کر 216.01 روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 216 روپے سے زائد پر فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کھو گیا اور 100 انڈیکس 41300 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے معاہدے کے اعلانات کا مارکیٹ پر ٹھوس اثر نہیں پڑا جب کہ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے بعد ڈالر کی فروخت، زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر، ترسیلات زر اور برآمدات کی مد میں خاطر خواہ رقم نہ آنے کے سبب ڈالر کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے تک پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…