ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب میں پی ٹی آئی کی اکثریت اقلیت میں بدلنے کا ایک ہی راستہ حمزہ شہباز کے پاس کونسا آخری کارڈ بچ گیا؟بنی گالہ میں ہلچل

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے 20حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شاندار مگر غیر متوقع کا میابی نے ملک میں نئے انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار کردی ہے اور اب بظا ہر وفاقی حکومت عمران خان کے دبائو کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔روزنامہ جنگ

میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق سیا سی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی سر براہی میں قائم اتحادی حکومت کی بقاء کا انحصار اب پنجاب میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی بقاء پر ہے۔ اب پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے ساتھ مل کر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ حمزہ شہباز کے پاس آخری کارڈ یہ رہ گیا ہے کہ وہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ممبران پنجاب اسمبلی سے استعفے دلواکر پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں حاصل ہونے والی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیں ورنہ ان کے پاس اب استعفے اور ایوان میں شکست کا آپشن ہی باقی رہ گیا ہے۔ یہ کارڈ کھیل کر حمزہ شہباز بازی پلٹ سکتے ہیں ۔ اگر پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی تو وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس بھی با وقار راستہ نئے انتخابات کا ہی رہ جا ئے گا۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…