ماسکو (این این آئی) روس نے تحقیقی خبروں کے ادارے ‘بیلنگ کیٹ’کو قومی سلامتی کیخلاف خطرہ قرار دے کر پابندی عائد کردی۔
نیدرلینڈ کے میڈیا آئوٹ لٹ نے 2014ء کے دوران مشرقی یوکرین میں ملائیشیا کے مسافر بردار طیارے کے گرنے میں روس کے حمایت یافتہ مسلح گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔اسی ادارے نے بتایا تھا کہ 2020میں سابق روسی ایجنٹ نیولنی کو زہر دینے کیلئے روس نے اپنے ایجنٹ برطانیہ بھیجے تھے۔روس کے پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ بیلنگ کیٹ اور اس کا پارٹنر ‘دی انسائیڈر’روس کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔دونوں اداروں کو ناپسندیدہ فہرست میں ڈال دیا جائے گا جس کے بعد یہ روس میں کام نہیں کرسکیں گے۔دوسری طرف بیلنگ کیٹ کے بانی ایلیٹ ہگنز نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے ادارے کی کوئی قانونی، مالی اور ملازمین کی سطح پر روس میں موجودگی نہیں ہے، تو یہ نہیں معلوم کہ روس کس طرح اس پابندی کو نافذ کرے گا۔