وہ گھڑی جس کا انتظار تھا، عوام کے لئے خوشخبری، وزارت پٹرولیم نے واضح بیان جاری کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) آج رات پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے، نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پٹرولیم
کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جس وقت حکم دیں گے فوری ریلیف دیں گے، ذرائع کا کہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
پندرہ جولائی سے پہلے کمی ہونے کا امکان ہے، اس بارے میں آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا،
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کیمطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری درکارہوگی اور کابینہ کی منظوری
کے بغیر 16جولائی سے قبل قیمتوں میں کمی نہیں کی جاسکتی۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 15 روزکی بنیاد پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے رکھی ہے۔