سنت ابراہیمی انا کو ختم کرنے اور غریبوں کو حقوق دینے کادرس دیتی ہے،ثروت اعجاز قادری

9  جولائی  2022

کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام آپس میں یکجہتی روادری اور ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے کا درس دیتا ہے ،انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہیانسانیت پر ظلم و جبر کرنیوالوں کو اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہیے ،

انسانیت کی قدر واحترام کرنا مسلمانوں پر لازم ہے ،آخرت کی کامیابی اللہ عزوجل اور اس کے حبیب محمد ﷺکے بتائے گئے اُصولوں گامزن ہونے میں ہے ،سنت ابراہیمی انا کو ختم کرنے اور غریبوں کو حقوق دینے کادرس دیتی ہے،سنت ابراہیمی غریبوں کی مدد اورمظلوموں کو ظالموںسے نجات دلانے کا پیغام دیتی ہے ،حکومت عوامی مسائل حل نہ کرنے کی ناکامی پرعوام سے قربانی کی بجائے اب خود قربانی دے ،کراچی لاوارث نہیں ہے پاکستان 22کروڑ افراد کی قربانیوں سے بنا ہے ،عید قرباں پر ہمیں اپنی انا اور مفاد کو قربان کرنا ہوگا تبھی ملک ترقی اور معیشت مستحکم ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعۃ المبارک کے موقع پر اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر علماء ومعززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور تر قی یافتہ بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،ملک کے معاشی استحکام ،دفاع اور ترقی وخوشحالی کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،غریبوں کو ریلیف دیئے بغیر معاشی بہتری ممکن نہیں ہے ،سرمایہ کاری کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں ،عوام کو مہنگائی وبے روزگاری سے نجات دلانے کیلئے حکومت کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ آج حج اکبر ہے دنیا میں یکجہتی کا اس سے بڑا مظاہرہ دیکھنے میں نہیں آتا ،لاکھوں مسلمان اللہ عزوجل کی حمد وثناء کی صدائیں بلند کررہے ہیں ،

ہمیں اسلامی ممالک کا ایسا اتحاد بناناچاہیے کہ مظلوم مسلمانوں کو جہاں جہاں پر ظلم وجبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے ظالموں سے نجات دلائی جاسکے،کشمیر میں جو ظلم وبربریت مسلمانوں کے ساتھ ہورہی ہے انسانیت سوز مظالم پر ہر مسلمان کو آواز بلند کرنا چاہیے ،کشمیر کے عوام کو کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے انہیں ان کا حق دلانے اور انصاف کی فراہمی کیلئے ان کا بھرپور ساتھ دیتے رہینگے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…