بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کشمیری نوجوان نے ڈسپلے رول پر قرآن پاک لکھ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کیلی گرافر نے 500میٹر طویل ڈسپلے رول پر مکمل قرآن کریم لکھنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پورا سے تعلق رکھنے والے نوجوان مصطفی ابن جمیل

نے ڈسپلے رول پر ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے کا کارنامہ 7ماہ کے عرصے میں انجام دیا۔عالمی ریکارڈ بنانے والے مصطفی کا کہنا ہے کہ ریاضی کمزور ہونے کی وجہ سے سکول سے نکال دیا گیا اور کئی بار کوشش کے باوجود میٹرک پاس نہ کر سکا جس کی وجہ سے خاندان اور دوستوں نے مجھے فیلیئر کا لقب دے ڈالا اور اس سے میری ذہبی صحت پر بہت برا اثر پڑا۔مصطفی ابن جمیل نے کہا کہ مجھے کیلی گرافی کا شوق تھا لیکن لکھائی بہت گندی تھی جسے بہتر کرنے کیلئے پریکٹس شروع کی اور پھر کچھ ہی عرصے میں اندازہ ہو گیا کہ اب میں قرآن پاک لکھ سکتا ہوں جس کے بعد قرآن پاک لکھنے کا آغاز کیا۔کشمیری نوجوان نے بتایا کہ جب کیلی گرافی شروع کی تو قریبی افراد نے بہت طعنے دیئے جس کی وجہ سے دن کے بجائے رات کے اوقات میں قرآن پاک کی خطاطی کا فیصلہ کیا، رات دیر گئے تک اور بعض اوقات فجر تک کام کی وجہ سے سونے کی روٹین بھی بدل گئی تھی۔مصطفی ابن جمیل نے کہا کہ قرآن پاک لکھنے کیلئے بندے کو باوضو ہونے کیساتھ پوری توجہ بھی دینی پڑتی ہے تاکہ بے دھیانی میں کوئی غلطی نہ ہو جائے، قرآن پاک لکھنے پر عالمی اعزاز حاصل کرنا خوشی کا باعث ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…