کراچی(این این آئی) ملک میں قدرتی گیس اور تیل کی پیداوار میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 22-2021 میں پاکستان کی تیل و گیس کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال گیس کی پیداوار 2 فیصد کمی کیساتھ 3 ارب 38 کروڑ مکعب فٹ رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال تیل کی پیداوار 3 فیصد کمی کیساتھ یومیہ 73 ہزار بیرل رہی۔