عمران خان کی حکومت کے خلاف کوئی صحافی ٹویٹ کرتا تھا تو اسے دھمکیاں دلوائی جاتی تھیں، رؤف کلاسرا کا انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان کی
حکومت کے خلاف کوئی صحافی ٹویٹ کرتا تھا تو اسے دھمکیاں دلوائی جاتی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ سب کو یاد ہے کہ
عمران خان نے صحافیوں کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کو کس طرح استعمال کیا تھا، رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ان کی سوشل میڈیا
ٹیم تمام صحافیوں کے ٹوئٹس کو مانیٹر کرتی تھی کہ فلاں فلاں ٹوئٹ ہماری حکومت کے خلاف کیوں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ
پہلے خود ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کرتے تھے لیکن ناکامی کی صورت میں آبپارہ والوں سے مدد مانگی جاتی تھی کہ
فلاں صحافی کو فون کرکے کہیں کہ ٹویٹ فوری طور پر ڈیلیٹ کر دے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے صحافیوں کو دھمکیاں دی جاتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی شوز اور کالم تو ایک طرف کوئی تحریک انصاف حکومت کے خلاف کھل کر ٹوئٹ نہیں کر سکتا تھا۔