جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی اور کہا ہے کہ مون سون ہوائوں کا سلسلہ شدت سے پاکستان میں داخل ہورہا ہے،

مون سون ہواؤں کاسلسلہ 24 سے 48 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے، رواں ہفتے کے اختتام پر مون سون ہوائوں میں دوبارہ شدت آنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تک اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد ،فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 7 جولائی تک ژوب، زیارت، بارکھان، کوئٹہ، لورالائی، کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، سبی، پنجگور، تربت، پسنی اور گوادرمیں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کراچی، میر پور خاص، دادو، ٹھٹہ اور بدین میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ بارشوں سے راولپنڈی، اسلام آباد اور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے،موسلا دھار بارش سے راولپنڈی، کشمیر اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ کشمیر، گلیات ، مری، گلگت اور اسکردو میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…