جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

دعا زہرا کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)لاہورجاکرپسندکی شادی کرنے والی دعازہرا کے والدمہدی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرا کی بازیابی کے لیے نئی درخواست دائرکر دی ہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ایس ایچ او الفلاح، ظہیر احمد اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ دعا زہرا کو ظہیراحمد نے اغوا کرلیا ہے۔

مہدی کاظمی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ جب دعا زہرا کے اغوا کا واقعہ ہوا اس وقت دعا کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی۔ دعا زہرا کی عمر سے متعلق نادرا دستاویزات، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ، برتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ظہیراحمد نے مغویہ کو پنجاب لے جا کرچائلڈ میرج کرلی ہے۔ نکاح نامے پرتاریخ 17 اپریل درج ہے اور 18 سال ظاہرتاکہ نکاح کو جائز قرار دیا جائے۔وکیل درخواست گزار نے درخواست میں کہاہے کہ 7 مئی 2022 کو دعا زہرا کی بازیابی کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔ پولیس نے 6 جون کو دعا زہرا کو سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کا حکم دیا تھا۔درخواست گزارمہدی کاظمی نے موقف پیش کیا کہ دعا زہرا کا سنگل میڈیکل بورڈ نے بون اوسیفیکشن کے بعد عمر 17 سال کے قریب بتائی تھی۔ عدالت نے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے کسی کے ساتھ بھی جانے کی اجازت دی تھی۔درخواست میں مذید موقف اپنایا گیا کہ نئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سال سے کم ثابت ہوچکی ہے۔ پنجاب ریسٹرن میرج ایکٹ 2016 کے مطابق شادی غیر قانونی ہے۔ مغویہ کے ساتھ اگر جنسی زیادتی ثابت ہوتی ہے تو ملزم ظہیر کے خلاف کارروائی کی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سے استدعا ہے کہ 14 سالہ کم عمر دعا زہرا کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔ دعا زہرا کو ظہیر احمد کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کیا جائے۔ عدالت سے استدعا کے دعا زہرا کو ملک سے باہر لے جانے سے روکا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…