جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

حکمرانوں کے گھوڑے ائیرکنڈیشن کمروں میں اور غریبوں کے بچے گرمی میں تڑپ رہے ہیں، سراج الحق

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، 18،18گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری، حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے، حکمرانوں کے گھوڑے ائیرکنڈیشن کمروں میں اور غریبوں کے بچے گرمی میں تڑپ رہے ہیں،قوم کے ساتھ مذاق اور ظلم بند کیا جائے، طویل المیعاد منصوبوں کے دعوے،

لیکن پورا نظام ایڈہاک ازم پر چلتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت نے سندھ کے بعد پنجاب میں لمپی سکن وائرس کی وجہ سے کسانوں کے مویشیوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کی نالائقی کی وجہ سے اب تک ہزاروں جانور ہلاک اور لاکھوں تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ذمہ دار محکمے کہیں دکھائی نہیں دیتے،غریب کسان رْل گئے ہیں۔ جن لوگوں کے پاس دو تین جانور ہیں اور گزر بسر انہی کو پالنے، دودھ اور گوشت بیچنے میں ہوتا ہے، ان کے پاس روزی کمانے کا وسیلہ مستقل طور پر ختم ہو چکا ہے۔حکومت نے تاحال غریب کسانوں کو ریلیف دینے کا کوئی بندوبست نہیں کیا۔ عیدالاضحی کے قریب بیماری کی وجہ سے جانوروں کا کوئی خریدار نہیں، بیوپاری، مالکان اور خریدار تینوں پریشان ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جانوروں کے لیے ایمرجنسی ڈکلیئر کرے اور جن کسانوں کے جانور مرے ہیں انھیں معاوضہ دے۔ ایمرجنسی بنیادوں پر مویشیوں کی ویکسی نیشن کی جائے۔ لائیوسٹاک عملہ کی دیہاتوں میں موجودگی یقینی بنائی جائے اور اسی طرح مویشی منڈیوں میں بیمار جانوروں کی آمد کو روکنے، ان کے علاج اور خریداروں کے لیے ہر قسم کی گائیڈ لائنز اور سرکاری عملے کی دستیابی ممکن بنائی جائے۔سراج الحق نے کہا کہ سودی نظام کی وجہ سے معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا،

قرضوں پر قرضے لیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ کب تک سودی قرضوں سے ملک چل سکے گا۔ حکومت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ پر عمل درآمد کرے۔جماعت اسلامی سودی معیشت کے خلاف بھرپور احتجاج جاری رکھے گی۔ قوم اس کرپٹ نظام سے چھٹکارا چاہتی ہے۔

سود اللہ اور اس کے رسولﷺ سے جنگ ہے اور اس جنگ کے ہوتے ہوئے ایک اسلامی ملک میں ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت اسلامی کو موقع دیا تو ہم سود سے پاک معاشی نظام متعارف کرائیں گے۔ اقتصادیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں قرآن و سنت کا نظام رائج کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت سبھی جماعتیں اقتدار میں ہیں، صرف جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ہم ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے چوکوں چوراہوں اور ایوانوں میں بھرپور آواز بلند کرتے رہے گے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں کی محنت سے یہ خطہ اسلام کا گہوارہ بنے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…