اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے 3963 میگا واٹ کے منصوبے تعطل کا شکار ہوئے ، ان منصوبوں کی عدم تکمیل کی وجہ سے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کو ملک میں حالیہ لوڈ شیڈنگ کی صورتحال پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے 3963 میگا واٹ کے منصوبے جن کو 2020 اور 2021 میں مکمل ہونا تھا تعطل کا شکار ہوئے ۔ ان منصوں کی عدم تکمیل کی وجہ سے عوام کو لوڈشینگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑا۔