جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی آرمی کا ٹوئٹر اور یوٹیوب اکائونٹ ہیک

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی آرمی کے ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاونٹس گزشتہ روز اچانک ہیک کر لیے گئے، جن کا کنٹرول کچھ وقت کے بعد برطانوی فوج نے دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی فوج نے اپنے اکاونٹس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ٹوئٹ کر کے اکاونٹس ہیک ہونے کے واقعے پر معذرت کی

اور اس حوالے سے مکمل تحقیقات کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ہیکرز نے برطانوی آرمی کے ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاونٹس کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد

ان دونوں اکاونٹس کو کرپٹو کرنسی اور نان فنجیبل ٹوکنز کے بارے میں معلومات شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا۔برطانوی آرمی کے

ٹوئٹر اکاونٹ سے کرپٹو کرنسی کے بارے میں متعدد ٹوئٹس کیے گئے۔جبکہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر موجود برطانوی آرمی کے آفیشل اکاونٹ کا نام

تبدیل کر کے آرک انویسٹ رکھ دیا گیا اور کرپٹو کرنسی کے بارے میں کچھ ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں۔

اس معاملے پر عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے ایک مقبول کمپنی آرک انویسٹکی جانب سے اب تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…