ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم اتحادی جماعت کا لاپتہ افراد پر بل کی حمایت نہ کرنے پر حکومت چھوڑنے کا انتباہ

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بی این پی رہنما ء و وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی نے اعلان کیا ہے کہ اب ہم اسمبلی میں لاپتہ افراد پر بل لائینگے ،پھر دیکھیں گے کون ہمارے ساتھ ہے اور کون نہیں، جبری گمشدگی کے اس بل کی حمایت نہ کی گئی تو پھر ہم اپنے ہر فیصلے میں آزاد ہونگے،

بلوچستان کی عوام کے لیے ہماری سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔نجی ٹی ویکو انٹرویو دیتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اور وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی نے دوٹوک انداز میں حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ہم کسی صورت بلوچستان کے ایشوز سے دستبردار نہیں ہوں گے اور اب قومی اسمبلی میں لاپتہ افراد پر بل لے کر آئیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ کون ہمارے ساتھ ہے اور کون نہیں ہے، جبری گمشدگی کے اس بل کی حمایت نہ کی گئی تو پھر ہم اپنے ہر فیصلے میں آزاد ہونگے۔ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ ہم نے سودا نہیں کرنا، ہمیں ان مراعات اور وزارتوں سے محبت نہیں ہے، وزارتیں پہلے بھی ہمارے لئے اہم نہیں تھیں، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ لاپتا افراد کے معاملے سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹنا ہے، اگر بل پاس نہیں ہوتا تو پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے اور سینٹرل کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ حکومت میں رہنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو بھی کہا تھا کہ ہمارے ایشوز حل کریں لیکن ایسا نہیں ہوا، پی ٹی آئی دور میں جبری گمشدگی کا بل 2دفعہ اسمبلی میں لائے، بل کی حمایت نہیں ہوئی تو ہم نے پی ٹی آئی حکومت چھوڑ دی، ہم نے پی ڈی ایم کے طور پر حکومت میں شمولیت اختیار کی، پہلے2ماہ تو نیب، الیکشن قوانین اور بجٹ میں لگ گئے ہیں، اب بلوچستان پر توجہ دی جائے۔انہوں نے کہاکہسردار اختر مینگل نے وزیراعظم شہباز شریف کو کہا کہ ہمیں وزارتیں نہیں چاہئیں، اختر جان نے کہا کہ وزارتوں کی بجائے ہمارے ایشوز حل کریں، بلوچستان کی عوام کے لیے ہماری سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…