ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

1263 میگاواٹ کے تھرمل پلانٹ یونٹ1کا کامیاب ٹیسٹ رن، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 4  جولائی  2022 |

1263 میگاواٹ کے تھرمل پلانٹ یونٹ1کا کامیاب ٹیسٹ رن، خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(این این آئی)چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن(سی ایم ای سی)نے پنجاب کے ضلع جھنگ میں 1263 میگاواٹ کے

تھرمل پاورپلانٹ کے پہلے یونٹ کا7روزہ قابل اعتماد ٹیسٹ رن کامیابی سے مکمل کرلیا۔گوادرپروکوایک اہلکار نے بتایا کہ 400 میگاواٹ

کی گیس ٹربائن ون(جی ٹی1)6جولائی کورکی ہوئی مشینوں کے ہیٹ اورکولنگ سے متعلق کچھ ٹیسٹوں کے بعدکمرشل

آپریشن شروع کرے گی۔ پلانٹ ابتدائی صلاحیت کے ٹیسٹ سے بھی کامیابی سے گزرا اور400 میگاواٹ کی گارنٹی کے

مقابلے میں 403میگاواٹ کی صلاحیت حاصل کی۔یونٹ پہلے ہی قومی گرڈسے منسلک ہوچکا ہے، سی ایم ای سی پنجاب تھرمل

پاورلمیٹڈ(پی ٹی پی ایل)کی ملکیت والے کمبائنڈ سائیکل پاورپلانٹ کا انجینئرنگ،پروکیورمنٹ اورکنسٹرکشن (ای پی سی)کنٹریکٹ ہے۔

پی ٹی پی ایل نے اس سہولت کیلیے چین کے ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے ساتھ12سالہ آپریشنزاورمینٹیننس کامعاہدہ بھی کیا ہے۔

اہلکار نے کہاکہ دوسری گیس ٹربائن (جی ٹی 2) بھی مختلف ٹیسٹوں سے گزررہی ہے اورتوقع ہے کہ ایک ماہ میں کمرشل آپریشن کی تاریخ (سی ا وڈی) حاصل کرلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…