اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرق پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان، میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے
جبکہ دوسرے اور تیسرے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے ۔ دوسری جانب آج پیر کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب/ جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ سندھ ، بلوچستان، کشمیر، اسلام آباد، شمال مشر قی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب/ جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ سندھ ، بلوچستان، کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، بلوچستان ، پنجاب اور سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: بالاکوٹ40، تخت بائی 05، چیرا ٹ02، مالم جبہ 01، کشمیر: مظفر آباد(ائیر پور ٹ 24، سٹی 20)، راولاکوٹ ، گڑھی دوپٹہ 15، بلوچستان: پنجگور 22،لسبیلہ ، اورماڑہ 09، قلات 05، بارکھان 03،، پنجاب :مری 08 ، اٹک 05، بہاولپور، جہلم، نارووال، سیالکوٹ 01، سندھ : مٹھی 06، کراچی(سعدی ٹاؤن 03 اورنارتھ کراچی میں 01) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین47، چلاس 46 اورسبی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔