کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ وہ پہلی بار 4سال کی عمر میں زیادتی کا شکار ہوئی تھیں۔نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے بچپن سے لے کر جوانی تک کی تصاویر شامل ہیں۔ ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلی بار 4سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنی تھیں، دوسری بار 9 سال کی عمر میں اور تیسری بار 17یا 18 سال کی عمر میں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی۔نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ مجھے گہرے ڈپریشن، اداسی، خوف اور شرمندگی سے لڑنے میں 2سال لگے۔اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ میں اب کہاں ہوں؟ مجھے شفا ملی، میں ناصرف زندہ رہی بلکہ ترقی کی منازل بھی طے کیں۔انہوں نے کہا کہ یہ درد سے سکون تک کا سفر تھا، جو میں نے طے کیا۔