اہور (این این آئی) سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام میںاینٹی کرپشن نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو تحقیقات کیلئے طلب کر لیا۔ احمد مجتبیٰ پر اپنے فرنٹ میں طاہر ظہور کے ذریعے غیر قانونی طور پر سرکاری مارکیٹ کی زمین لیز پر دینے کا الزم ہے۔احمد مجتبیٰ نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی طاہر ظہور کی ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کروایا۔سرکاری مارکیٹ کی جگہ پر قبضہ کروا کر دکانیں تعمیر کی گئیں۔ملزمان کو 6 جولائی کو اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں طلب کرلیا گیا ۔