جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سندھ اور بلوچستان میں مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں مون سون سسٹم کی شدت میں کمی آگئی ہے، جس کے بعد بارشیں برسانے والا مون سون سسٹم سندھ اور بلوچستان میں کمزور پڑ گیا ہے۔

اس سے قبل میٹ آفس نے 3 جولائی کی شام سے موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی تھی۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے صوبے میں حالیہ مون سون کی ممکنہ بارشوں کے متعلق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیاہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر خاص برائے محکمہ بحالیات حاجی رسول بخش چانڈیو اور سیکریٹری برائے محکمہ بحالیات اور ڈائرکٹر جنرل پی ڈی ایم اے آصف علی میمن نے پی ڈی ایم اے کے افسران اور اسٹاف کے ممبران کو حالیہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظر ہمہ وقت الرٹ رہنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کرنے کی کی ہدایت جاری کی ہیں۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو بارش کی صورت میں پانی کھڑا ہونے کے مقامات پر پانی نکالنے والے پمپس بس اور مشینیں پہنچانے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ پی ڈی ایم اے سندھ نے ممکنہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کے افسران یا ایمرجنسی سینٹر میں رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے سندھ کے ایمرجنسی سینٹر کے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کرسکتی ہے۔021-99332742،021-99332003-05،021-35381810۔اس کے علاوہ مون سون کے سلسلے میں پی ڈی ایم اے سندھ کی ہیلپ لائن نمبر 1736 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…