جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ،اب حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی،ن لیگ کے چار ایم پی اے نے پی ٹی آئی کو یقین دہانی کروا دی ،بڑا دعویٰ

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سبطین خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے چار ایم پی اے ہمارے پاس آ رہے ہیں ، اب پنجاب میں حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سبطین خان نے عدالت میں

پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کیس یہ ہے کہ میں وزیرجنگلات تھااب میں وزیر جنگلات نہیں ہوں، اب اگر چیف منسٹر کوئی سمری نکالتا ہے اور پرچہ مجھ پر ہو یہ کیا قانون ہے۔سبطین خان کا کہنا تھا میں اس وقت وزیر ہی نہیں تھا وہ سمری میں نے پاس ہی نہیں کی، مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت بیوروکریسی کو مس یوٹیلائز نہیں کرے گی، یہ فری اور فئیر الیکشن ہو گا،جمہوری حق عوام کو دیا جائے۔شہباز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت نے 3ماہ میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا، انہوں نے صرف اپنے کیس کلیئر کرائے ، ہم چاہتے ہیں آزاداور غیرجانبدارالیکشن ہوں۔سبطین خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا جائز مطالبہ نہیں مانا تھا، مزید پانچ حلف کے بعد ہماریارکان 173 ہو جائیں گے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب نے دعوی کیا کہ (ن) لیگ کے چار ایم پی اے ہمارے پاس آ رہے ہیں ، اب پنجاب میں حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…