جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ثابت ہوگیا بشریٰ بی بی کے حکم پر ہمارے خلاف غداری کے ٹرینڈ چلائے گئے، ن لیگ

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کی مبینہ ا آڈیو لیک ہونے پر ثابت ہوگیا کہ بشریٰ بی بی کے حکم پر ہمارے خلاف غداری کے ٹرینڈ چلاکر سیاست کو گندا کیا گیا۔ (ن) لیگی رہنماؤں عطا تارڑ اور ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان تین سال متواتر آرمی چیف اور ادارے کے بارے میں کہتے رہے کہ ایک پیج پر ہیں،

سات واقعات جن میں آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہوئی وہ تحریک انصاف کے کھاتے میں ہیں۔ ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان کو توشہ خان سے بہتر نام نہیں دیا جاسکتا، آپ نے پاکستان کی سیاست کو پہلے گندا کیا اور پھر پاکستان کو سفارتی سطح پر گندا کیا، کل سے ایک ٹیپ وائرل ہورہی ہے جس میں سابق خاتون اوّل کی بات چیت ہے، گھریلو خاتون کا نظریہ آپ سب نے سن لیا ہوگا کہ انہوں نے حکم دیا کہ مخالفین کے خلاف غداری کے ٹرینڈ چلائے جائیں اور جب وہ بات نہ بنی تو خا رجہ تعلقات کو گندہ کیا گیا اس طرح آپ نے پہلے پوری سیاست کو گندہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پریس کانفرنس میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو بھی چلائی جس میں مبینہ طور پر بشری بی بی اور ارسلان خان کے درمیان غداری کے بیانیے سے متعلق بات چیت کی گئی۔صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ آپ نے اربوں روپیہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کیا، آپ کرپشن کے ایفل ٹاور ہیں، آپ کا کردار یہ ہے کہ کسی ریاست کا تحفہ ملے تو اسے بیچ دیتے ہیں، آپ نے بیرونی سازش کا نام لے کر اندرونی سازش کی، اگر امریکا سے خط آیا تھا تو اس کے بعد 28 دن حکومت رہی کیوں احتجاج نہ کیا۔ملک احمد خان نے کہا کہ یہ واحد آدمی ہے جو کہتا ہے میں درست ہوں دوسرے سارے غلط ہیں،

نیوٹرل کو نیوٹرل رہنے پر برا بھلا کہا گیا، جب ادارہ نیوٹرل پوزیشن ہر چلا گیا تو نیوٹرل کو گالی عمران خان نے دی۔ انہوں نے کہا کہ کس کو نہیں پتا کہ فرح گوگی نے اربوں روپے کیسے کمائے، عمران خان کیا یہ کرپشن آپ کی مرضی کے خلاف ہوسکتی ہے؟

ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ کہ ’’لوٹ کر کھا گئے پاکستان، بشریٰ، گوگی اور کپتان‘‘، فرح گوگی نے 10 ایکڑ کا انڈسٹریل پلاٹ جو کہ 60 کروڑ روپے مالیت کا تھا وہ پلاٹ 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں اپنے نام کروایا، احسن جمیل نے جعلی بینک گارنٹی لے کر پلاٹ اپنے نام منتقل کروایا

جب کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ میں بیٹھ کر ڈیل کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں، عمران خان کی کرپشن پر تو نیٹ فلیکس میں سیریز بنے گی کیوں کہ فرح گوگی، بشری بی بی اور جمیل گجر کی ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان فرح گوگی اور اس کے خاوند کو واپس لائیں، ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہے ہیں، ا?پ کا کوئی ڈاکا 50 کروڑ سے کم کا نہیں، ا?پ کی کرپشن سامنے آتی ہے تو ا?پ فوج کو برا بھلا کہنا شروع کردیتے ہیں اور اداروں پر حملے شروع کردیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…