جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

یونیورسٹی کی طرف سے ہیکرز کو دیا گیا تاوان دگنا ہو کر واپس مل گیا

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمسٹر ڈیم (این این آئی)ہالینڈ میں ایک یونیورسٹی کو ہیکر کو تاوان کے طور پر ادا کردہ لاکھوں پاونڈز واپس مل گئے ہیں۔ خطیررقم واپسی پر یونیورسٹی کو اصل ادا شدہ تاوان کی رقم سے بھی زیادہ یعنی 521000 پاونڈ ملے ہیں۔ یہ رقم آج تقریبا اس رقم کی قدر سے دو گنا ہے

جو یونیورسٹی نے 2019 میں ہیکروں کو مجبورا ادا کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سودرن ماسٹرچٹ یونیورسٹی کو دو ہزار انیس میں اچاناک ایک سنگین معاملے کا اس وقت سامان کرنا پڑا جب یونیورسٹی پر ہیکروں نے تاوان ینے کے لیے حملہ کر دیا۔ نتیجتا یونیورسٹی انتظامایہ کا تعلیمی ریکارڈ اور سٹوڈنٹس کے رزلٹس سے لے کر ان کا سارا تحقیقی مواد اور امتحانی پرچہ جات سب ہیکروں کے ہتھے لگ گئے تھے۔اس ہیکنگ کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ کی ای میلز تک یونیورسٹی کے ہاتھ سے نکل گئیں۔ ہیکروں نے تاوان میں یونیورسٹی سے دو لاکھ یورو کی رقم مانگی اور کہا کہ یہ رقم ‘بٹ کوائنز ‘ میں ملنی چاہیے۔۔ ایک ہفتے بعد یونیورسٹی انتظامیہ ہیکروں کے سامنے سرنڈر کرنے پر مجبور ہو گئی۔ کیونکہ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے امتحانوں اور تھیسسز سے متعلق سبھی امور ہیکروں کے ہاتھ میں جا چکے تھے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ رقم ہالینڈ پولیس کی مدد سے ادا کی۔ پولیس نے آگے یہ ادائیگی ایک منی لانڈرر کے اکاونٹ کے ذریعے کی۔ یہ منی لانڈرر یوکرین میں تھا۔ بعد ازاں 2020 میں یوکرین کی پولیس نے اس منی لانڈرر کا اکاونٹ منجمد کروا دیا۔ اس اکاونٹ میں مختلف قسم کی کرپٹو کرنسیز کا انکشاف ہوا۔ یونیورسٹی کی تاوان میں ملی رقم کا بھی ریکارڈ موجود تھا۔دو سال سے زائد کے عرصے بعد یہ بالآخر ممکن ہو گیا کہ ہالینڈ یہ رقم واپس لے سکے۔

یہ رقم اب ہالینڈ کو بڑھی ہوئی شکل پانچ لاکھ یورو ملی ہے۔ جو پانچ لاکھ اکیس ہزار برطانوی پاونڈز کے برابر ہے۔یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی سی ٹی مشیل بوورجرز نے بتایا کہ

یہ رقم اب یونیورسٹی کے جنرل فنڈ میں استعمال نہیں کی جائے گی ۔ بلکہ اس رقم کو ان طلبہ و طالبات پر خرچ کیا جائے گا

جو مالی طور پر کمزور ہیں۔ دوسری جانب یونیورسٹی پر حملہ آور ہونے والے ہیکرز کے خلاف تفتیش ابھی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…