گلگت (این این آئی)وزیراعلیٰ خالد خورشید نے گلگت بلتستان میں جاری گرمی کی شدید لہر کے سبب گلیشرز کے پگھلا کے
نتیجے میں نالہ جات میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ، محکموں اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے محکمہ برقیات اور تعمیرات کو شہریوں کو بجلی و پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات دئیے ہیں اور کہا کہ اس حوالے سے کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کسی فنی خرابی یا مرمتی کام کے سبب بجلی و پانی کے فراہمی میں تعطل کے حوالے سے عوام الناس کو بروقت آگاہ کریں اور عوام الناس
ملک و بیرونی ممالک سے آئے سیاحوں کا خاص خیال رکھیں ۔ انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ جات کو سیاحوں کی بھرپور معاونت و رہنمائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خالد خورشید نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان کے تعاون سے حکومت، گلگت بلتستان کو درپیش تمام چیلنجز سے خوش اسلوبی سے نمٹے گی۔