نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے بین الاقوامی شہرت کی حامل اور پلیٹزر پرائز پانے کا اعزاز رکھنے والی کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد موٹو کوفرانس جانے سے روک دیا ہے۔
انہیں نئی دہلی کے ائیر پورٹ پر بورڈنگ کارڈ بن چکے ہونے اور ان کے پاس باضاطہ طور پر فرانس کا ویزا موجود ہونے کے باوجود روک دیا گیا کہ وہ بیرون ملک نہیں جا سکتیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ثنا ارشاد کے بقول انہیں بھارتی امیگریشن نے بلا جوا زروکا ہے ، حتی کہ ائیر پورٹ پر روکنے کے وقت دریافت کرنے پربھی کوئی وجہ نہیں بتا سکا ۔
انہوں نے بھارتی امگریشن حکام کو بتایا کہ وہ ایک کتاب کی رونمائی اور تصویری نمائش میں حصہ لینے کے لیے فرانس جا رہی تھیں لیکن اس کے باوجود روک دیا گیا۔
ان کے بقول انہیں فرانس کا ویزہ موجود ہونے کے باوجود پیرس کے لیے پرواز کرنے سے روک دیا گیا ۔ اس نوقع پر کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی کہ روکا کیوں گیا ہے۔
ثنا ارشاد موٹو ان فوٹو جرنلسٹس میں بھی شامل ہیں جنہوں رواں سال پلییٹزر پرائز بھی جیتا ہے۔ یہ پرائز کووڈ 19 کی بہترین کوریج پر انہیں ملا ہے۔