ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوورکرا دیا

datetime 3  جولائی  2022 |

برمنگھم(آ ن لائن)بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کراتے ہوئے ایک ہی اوور میں 35رنز دے دئیے۔برمنگھم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت

کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدائی طور پر درست ثابت ہوا اور 98رنز پر پانچ بھارتی بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے اور بظاہر ایسا لگتا تھا کہ شاید جلد ہی پوری مہمان ٹیم پویلین لوٹ جائے گی لیکن پھر ریشابھ پنت اور رویندرا جدیجا نے انگلش ٹیم کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔پنت نے 111 گیندوں پر 146 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جدیجا نے بھی سنچری اسکور کی جس کی بدولت بھارت نے پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے۔تاہم بارش سے متاثرہ میچ کے دوسرے دن شائقین نے بھارتی بلے بازوں کی جرات مندانہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بھی بنتے دیکھا اور یہ ریکارڈ بھی ایک ایسے موقع پر بنا جب مہمان ٹیم 9 وکٹیں گنوا چکی تھی۔بھارت کے قائم مقام کپتان جسپریت بمراہ نے 9 وکٹیں گرنے کے بعد جارحانہ انداز اپنایا اور براڈ کی خراب لائن و لینتھ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اوور میں 35 رنز بٹورے۔انہوں نے براڈ کی پہلی گیند پر چوکا لگایا اور پھر اگلی وائیڈ کرائی جو باؤنڈری پار کر گئی جبکہ اگلی کرائی گئی گیند نوبال قرار پائی جس پر بھارتی قائد نے چھکا جڑ دیا اور پھر چوکا بھی لگایا، بھارتی باؤلر نے اس کے بعد مزید دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر اوور میں مجموعی طور پر 35 رنز بٹورے اور عالمی ریکارڈ بنا دیا۔اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ برائن لارا، کیشپ مہاراج اور جیارج بیلی کے پاس تھا جنہوں نے ایک اوور میں 28رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے شاہد ا?فریدی نے بھارت کے خلاف 2005 میں ایک اوور میں 27 رنز بٹورے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…