پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق خاتون اول اپنی کرپشن چھپانے کیلئے کیا ہدایات دے رہی ہیں، بشری بی بی کی مبینہ آڈیو لیک

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق خاتون اول بشری بی بی کی اپنی کرپشن چھپانے کیلئے مخالفین کو”غدار“ثابت کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلوانے کی ہدایات پر مبنی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے۔تفصیل کے مطابق سابق خاتون اول بشری بی بی کی لیک آڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں

وہ سوشل میڈیا سیل کے انچارج کو اپنی کرپشن کو غداری کے پیچھے چھپانے کیلئے ہدایات دے رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے آڈیو میں بشری بی بی کو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل ا نچارج ارسلان خالد سے گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔بشری بی بی کہتی ہیں کہ۔آپ کا سوشل میڈیا ایک ہفتے سے بالکل بھی ایکٹو نہیں ہے۔ آج کل آپ کو بہت ایکٹو ہوناچاہیے۔یہ جیسے علیم خان ہیں اور کتنے لوگ بھی ہیں جو میرے، خان صاحب اور فرح کے حوالے سے بولیں گے انہوں نے اس سے بھی زیادہ گند اڑانا ہے کہ لوگ اس کی گواہی بھی دینگے۔یہ سب ایک پلاننگ کے تحت ہے ۔آپ نے اس کا ایشو نہیں بنانا۔جیسا خان صاحب نے آپ سے کہاتھا کہ غداری کا ہیش ٹیگ استعمال کرنا ہے ۔ آپ نے اس سارے معاملے کو غداری کے ساتھ لنک کردینا ہے اور سوشل میڈیا پر لیٹر کو اٹھانا ہے کہ ہمیں پتہ ہے وہ لیٹر صحیح ہے۔بشری بی بی کہتی ہیں ہمیں پتہ ہے غداری کی وجہ سے یہ سارے اکٹھے ہوگئے ہیں اور اپنے آپ کو بچانے کیلئے یہ غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں اور غدار باہر کی قوتیں بھی ہیں وہ سارا آپ کو پتہ ہے۔وہ سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ سے مزید کہتی ہیں کہ آج آپ نے روس کا معاملہ اٹھا ناہے کہ خان اور ملک کے ساتھ غداری ہورہی ہے اور اب اس معاملے کو دبنے نہیں دینا ہے اور اسکو ٹرینڈ بنادینا ہے ۔ ان کو بھی پتہ ہے کہ ملک اور خان کے ساتھ غداری ہورہی ہے ان کا بیان بھی آیا ہے۔

وہ انچار ج کو مخاطب کرکے مزید کہتی ہیں کہ ان لوگوں نے میرے اور فرح خان کے متعلق بہت گند اڑانا ہے اس معاملے کو بھی آپ نے غداری سے لنک کردینا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ یہ غداری کون کررہا ہے۔اس پر سوشل میڈیا ان سے کہتا ہے کہ بالکل اسی طرح سے کرینگے کہ یہ سب کچھ اس وجہ سے کررہے ہیں کہ خو د غدار ہیں۔بشری بی بی کہتی ہیں یہ اس چیز کو پکڑنا چارہے ہیں کہ چکر کیا ہے کہ خان صاحب ہر چیز سے نکل رہے ہیں اور انکو چیزوں کا پتہ کیسے چل جاتاہے۔آپ نے اس چیز کو بھی غداری سے جوڑنا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…