بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاک چین تعلقات انتہائی بلندی پر ہیں اور یہ ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، چین کا پاکستان کی حمایت کا اعلان

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات انتہائی بلندی پر ہیں اور یہ ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرتا رہے گا۔ سی پیک پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، پاکستان قوت ذہانت کے ذریعے

اس منصوبے کو آگے لے جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کمیونسٹ پارٹی کی 101ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی ایڈیٹر کلب کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کلب کے صدر مبشر میر، سیکریٹری جنرل منظر نقوی ، سینئر نائب صدر کرنل مختار بٹ، آغا مسعود، مختار عاقل، سراج الدین عزیز، قاضی عابد، حسینہ جتوئی، سارہ داؤد، عتیق الرحمان، محمد علی، معراج الدین ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ لی بیجیان نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے کے جو چھوٹے بڑے منصوبے ہیں وہ بھی دو سال میں مکمل کرلیے جائیں گے اور جلد ہی گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کام شروع کر دے گا اور وہاں سے پروازیں آنا جانا شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لیڈرشپ کو چین سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح سے آگے بڑھا جاتا ہے۔ سب سے اہم چیز ہوتی ہے فکر، سوچ، ذہانت اور قوت یہ سب چیزیں جب مل جاتی ہیں تو ترقی کا عمل تیز ہوجاتا ہے اور جلد ہی پایہئ تکمیل تک پہنچتا ہے۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید آگے لے جایا جائے جس سے مزید آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ اس سے پاکستان کی عوام میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام چیزوں کے باوجود چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی دوستی مثالی ہے۔ بہت سے لوگ کوشش کریں گے کہ اس میں رخنا ڈالیں

لیکن جب دونوں طرف ارادے مضبوط ہوں تو ان کو کوئی نہیں روک سکتا۔ چین دوستی کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے اور سیاسی حالات کو بالائے طاق رکھتا ہے۔

جہاں تک بین الاقوامی صورتحال کا تعلق ہے چین ہمیشہ ساری قوموں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا COVID-19 کے باعث جو ویزے کی صورتحال میں 15 دن کی کورنٹائن تھی

وہ اب 7 دن کی رہ گئی ہے۔ وہ لمحہ بہ لمحہ کورونا کی صورتحال میں ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…