ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، اجلاس کی صدارت کون کرینگے؟ سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

datetime 2  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا سیکنڈ پول 22 جولائی کو کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کا سیکنڈ پول قانون کے مطابق ہو گا، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی چیئر کریں گے، اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر پول کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے،پنجاب کے عوام کو نمائندگی اور گورننس کے حقوق

کے لیے وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ہفتہ کو سپریم کورٹ کا 10 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔حکمنامے میں کہا گیا کہ فریقین کی یقین دہانی پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں ترمیم کررہے ہیں۔سپریم کورٹ کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کا سیکنڈ پول قانون کے مطابق ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سیکنڈ پول کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی چیئر کریں گے، اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر پول کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ میں کہا گیاکہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اوران کی کابینہ عدالت کو کرائی گئی یقین دہانی کے مطابق صاف شفاف انتخاب کرائیں گے، پنجاب کے عوام کو نمائندگی اور گورننس کے حقوق کے لیے وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ذمہ داری آئینی خلاء کو پر کرنے کے لیے 22 جولائی تک ہوگی، وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کی ذمہ داری آرٹیکل130 کی شق 2 کے تحت 22 جولائی تک محدود ہوگی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اپنے 27 مئی 2022 کے مختصر فیصلے کی تفصیلات آج سے ایک ہفتے کے بعد جاری کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت عظمیٰ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمہ میں فریقین کے اتفاق رائے سے22جولائی کو رائے شماری کا دن مقرر کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ 17جولائی کو صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے بعد 22جولائی کو وزیر اعلیٰ کا انتخاب منعقد ہوگا اور اس دوران حمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کام جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…