بدھ‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2026 

جنگِ عظیم دوم میں تباہ ہونے والا بمبار طیارہ 80سال بعد دریافت

datetime 2  جولائی  2022 |

سسلی(این این آئی)ماہرین نے کہاہے کہ 80سال قبل جنگِ عظیم دوم کے دوران بحیرہ روم میں تباہ ہونے والے رائل ایئر فورس کے بمبار طیارے کو دریافت کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جون 1942میں تباہ ہونے والا مارٹِن بالٹی مور نامی طیارہ امریکا میں بنا لیکن

رائل ایئر فورس کے زیر استعمال تھا۔یہ طیارہ جس وقت سمندر میں گِرا اس وقت اس میں 4 افراد سوار تھے، جن میں دو کا تعلق رائل ایئر فورس، ایک کا تعلق رائل آسٹریلین ایئر فور اور ایک رائل کینیڈین ایئر فورس تھا۔2016 میں دریافت ہونے والے اس ملبے کے متعلق حکام کا کہنا تھا کہ یہ اپنی اعلی حالت میں محفوظ ہے جس کی بڑی تاریخی اور علامتی قدر ہے۔تاہم مکمل تصدیق سے قبل اس کے متعلق بات نہیں کی گئی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ جنگِ عظیم دوم کا اور کوئی مارٹِن بالٹی مور اس بہترین حالت میں موجود نہیں ہے۔جہاز کے متعلق نتائج جنگی ریکارڈ کے مجموعے، ملبے کے نئے سروے اور عینی شاہد کی گواہی پر مبنی ہیں جس نے 80سال قبل اس جہاز کے تباہ ہونے کے مناظر دیکھے تھے۔دریافت کے حوالے سے متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب تک سِسیلی کے سمندروں میں جنگِ عظیم دوم میں تباہ ہونے والے کسی جہاز کا ملبہ اصل حالت میں موجود نہیں ہے۔اس بمبار جہاز نے 15جون 1942کو رات 12بج کر 45منٹ پر مالٹا کے لوقا ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی لیکن ممکنہ طور پر گولہ لگنے یا انجن فیل ہونے کی وجہ سے سمندر میں برد ہوگیا تھا۔



کالم



زندگی کا ذائقہ


یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…