ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن کاپبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کرنے کا اعلان

datetime 1  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں سے پریشان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن نے عیدالااضحی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا، عید سے قبل 70 فیصد ٹرانسپورٹ بند کی جائے گی۔ صرف 30 فیصد ٹرانسپورٹ چلائی جائیگی۔

ٹرانسپورٹرز کا کہناتھا کہ مہنگا ڈیزل،اڈاپرچی،ٹیکسوں کے باعث گاڑیاں چلانے کی سکت نہیں، کرائے بڑھنے سے سواریاں پہلے ہی کم ہیں، حکومت ڈیزل سستا نہیں کر سکتی تو ٹیکسوں کا خاتمہ ہی کر دے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2 جولائی کو ظالمانہ مہنگائی،پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر امپورٹڈ حکومت کے خلاف پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں احتجاجی جلسے کا انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں مختلف مقامات پر تحریک انصاف کی جانب سے عوامی آگاہی مہم چلانے کے لئے ایس ایم ڈی وینز کھڑی کر دی گئیں۔ایس ایم ڈی وینز میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی مشہور تقاریر اور پارٹی ترانے چلائے جا رہے ہیں، عوام ایس ایم ڈی وینز کے گرد جمع ہو کر عمران خان سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔جڑواں شہروں کی عوام کی جانب سے کل 2 جولائی کو اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کا عزم کیا گیا، شہری عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرنے کا اعادہ بھی کئے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…