ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اشرافیہ این آر او ٹو لے چکے،حکمران اتحاد نے نیب کے دانت قانون سازی کے ذریعے نکال دیئے ہیں،عبداللہ حمید گل

datetime 1  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)چیئرمین ٹی جے پی عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ اشرافیہ این آر او ٹو لے چکے،حکمران اتحاد نے نیب کے دانت قانون سازی کے ذریعے نکال دیئے ہیں، آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام پر مسلسل مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، معاشی استحکام

آنے تک عدلیہ، بیورو کریسی اور تمام سرکاری اداروں کی مراعات،وزیروں، طاقتور طبقہ کے غیر ضروری پروٹوکول کو ختم کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف سٹیٹ بینک کی اپیل کے معاملے پر تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام گلاس فیکٹری چوک تا راولپنڈی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔احتجاجی ریلی کی قیادت چیئرمین ٹی جے پی عبداللہ حمید گل، خان محمد خان نے کی۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ حمید گل نے کہا کہ اشرافیہ اس وقت اپنے لئے این آر او ٹو لے چکے ہیں،حکمران اتحاد نے نیب کے دانت قانون سازی کے ذریعے نکال دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام پر مسلسل مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، معاشی استحکام آنے تک عدلیہ، بیورو کریسی اور تمام سرکاری اداروں کی مراعات،وزیروں، طاقتور طبقہ کے غیر ضروری پروٹوکول کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فنڈز کمی کا رونا رو رہی ہے اور تعزیت کیلئے بھی سرکاری جہاز استعمال کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کبھی بھی وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف فیصلہ نہیں دے گی،پاکستان میں اسلام اور آئین سے متصادم کوئی قانون نافذ نہیں ہوسکتا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…