ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا شیڈول جاری
لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعلی کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن شیڈول پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کیاہے۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں آئین کے آرٹیکل130کے تحت وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔
ایجنڈا سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹری لیجسلیٹیشن علی حسین بھلی کی جانب
سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے رٹ پٹیشن نمبرز.30456، 30459, 34726, 32665, 30670, 30569 آف 2022 اور ICA Nos.27313, 28417,28418, 28423 آف 2022
میں فیصلہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 40 واں اجلاس وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے جیسا کہ اس وقت کے گورنر نے بلایا تھا،
یکم جولائی 2022 بروز جمعہ شام 4:00 بجے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کے مذکورہ بالا فیصلے کی روشنی میں
اب 40ویں اجلاس کی اگلی نشست بروز جمعہ 01 جولائی 2022 کو شام 4:00 بجے وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے ہو گی۔
جمعہ 01 جولائی 2022 کو شام 04:00 بجے ہونے والی اگلی نشست کا ایجنڈا اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا ہے۔