ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوعمر لڑکے لڑکیوں میں 20 منٹ روزانہ کی ورزش انتہائی مفید قرار

datetime 29  جون‬‮  2022 |

میری لینڈ(این این آئی) ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نوعمر (ٹین ایج)لڑکے لڑکیوں میں روزانہ کی قدرے سخت لیکن 20منٹ کی ورزش سے بہتر طبی فوائد سامنے آسکتے ہیں اور ان میں دل اور پھیپھڑوں کا نظام بہتر حالت میں رہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

نوعمر بچوں میں 20 منٹ کی ورزش سے کارڈیوریسپائٹری صحت اچھی رہتی ہے۔ یعنی دل اور پھیپھڑے تندرست رہتے ہیں اور ان اعضا میں آکسیجن کی فراہمی معمول کے تحت رہتی ہے۔ اس طرح مستقبل میں موٹاپے، ذیابیطس، بلڈ پریشر، امراضِ قلب اور دماغی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔اس تحقیق میں 339 بچے شامل کیے گئے جن کی عمریں 13 سے 14 برس تھی۔ تمام شرکا کو اسکولوں میں دو سال تک ورزش سے گزارا گیا جس کی شدت نوٹ کرنے کے لیے کلائی پر سینسر پہنائے گئے تھے۔ماہرین کے مطابق اگر کوئی بچہ 20 منٹ تک پوری قوت سے دوڑا تو وہ کارڈیوریسپائریٹری بہتری کے بلند درجے پر تھا۔ اس سے زائد وقت کی ورزش کا کوئی خاص فائدہ سامنے نہیں آیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مروجہ معیارات کے تحت ہر نوعمر بچے کو روزانہ 60 منٹ کی متعدل سے شدید درجے کی ورزش تجویز کی جاتی ہے۔ اس طرح تحقیق سے اس کے دورانیے کو کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر نوعمر لڑکے لڑکیاں خود کو فٹ رکھنا چاہتے ہیں تو وہ 60 منٹ کی درمیانی شدت کی ورزش یعنی تیز قدمی کی بجائے 20 منٹ کی دوڑ کو اہمیت دیں کیونکہ اس کے بہت فوائد ہیں۔ اس طرح 20 منٹ کی دوڑ لگانے سے بالخصوص نوعمر لڑکے لڑکیاں خود کو بہتر رکھ سکتے ہیں۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…