ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان نے گیارہ ماہ میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالرز سے زائد کا غیرملکی قرضہ لے لیا

datetime 29  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالرز سے زائد کا غیرملکی قرضہ لیا جس میں سعودی عرب سے ملنے والے تین ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے بیرونی قرضوں سے متعلق جاری کردہ رپورٹ

کے مطابق پاکستان رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ساڑھے 13 ارب ڈالرز سے زائد کا بیرونی قرضہ وصول کرچکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 14 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضہ کا تخمینہ تھا جس میں سے 13 ارب 53 کروڑ سے زائد کا قرضہ وصول کیا گیا جس میں سعودی عرب سے سیف ڈیپازٹ کی مد میں حاصل کئے گئے تین ارب ڈالرز بھی شامل ہیں۔ماہ مئی میں پاکستان نے 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا تاہم رواں مالی سال کے ماہ مئی میں کمرشل بینکوں سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا۔وزارت اقتصادی امور کی جارہ کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی قرضوں میں 4 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زائد کے کثیر الجہتی قرضے لئے گئے جس میں غیر ملکی کمرشل بینکوں سے لیا گیا 2 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض بھی شامل ہیں۔پاکستان کی جانب سے گیارہ ماہ میں 59 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سے زائد کے دو طرفہ قرضے لیے گئے جب کہ بانڈز کے اجرا سے دو ارب ڈالرز سے زائد کا قرضہ حاصل کیا گیا۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…